اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مہنگائی سے غریب عوام کی کمر ٹوٹ گئی لیکن آئی ایم ایف کا حکم نامہ نہیں آیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں شیخ رشید نے لکھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 2 ماہ کی امپورٹ سے بھی کم ہیں، غریب عوام مہنگائی سے مرگئی لیکن آئی ایم ایف کا حکم نامہ نہیں آیا۔
زرمبادلہ کے ذخائر 2 ماہ کی امپورٹ سے بھی کم ہیں۔غریب مہنگائی سے مرگیا،IMF کاحکم نامہ نہیں آیا۔پٹرول پر50 روپے لیوی غریب کو ماردے گی۔جولائی میں بجلی،سردیوں میں گیس نہیں ملےگی۔مشرف کوسہولت کی پیشکش نوازشریف کی واپسی کے لیے ہے۔رانا ثنااللہ نئے آرمی چیف کی تاریخ کس حیثیت میں دےرہےہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 24, 2022
سابق وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جولائی میں بجلی اور سردیوں میں گیس نہیں ملے گی، پٹرول پر50 روپے لیوی غریب کو ماردے گی۔
پارلیمنٹ میں ہرزہ سرائی، پاکستان کا احتجاج، کینیڈین ہائی کمشنر دفترِخارجہ طلب