پارٹی میں میرا کوئی دھڑا نہیں، میری سیاست کا محور نواز شریف ہیں،خواجہ آصف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ن لیگ کے رہنماء خواجہ آصف کے ریمانڈ میں 22 جنوری تک توسیع
ن لیگ کے رہنماء خواجہ آصف کے ریمانڈ میں 22 جنوری تک توسیع

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پارٹی میں میرا کوئی دھڑا نہیں، میری سیاست کا محور نواز شریف ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بڑی پارٹیوں میں دھڑے ہونا نئی بات نہیں،اختلافات ہوتے رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز کا سیاست میں اپنا اپنا مقام ہے،ان کے قائد بھی نوازشریف ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ووٹ کوعزت دو کا نعرہ جمہوریت کی اساس ہے، پچھلے2 سال میں حکومت نے صرف ناکامی دکھائی ہے۔انہوں نے کہاکہ سرداراخترمینگل کے خاندان کا پاکستانی سیاست میں اہم مقام ہے۔

انہوں نے2 سال تک حکومت کیساتھ چلنے کی کوشش کی جبکہ ق لیگ کی بھی حکومت سے ناراضگی چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے دور میں بلوچستان میں ڈاکٹرمالک کی حکومت برقرار رہتی تواچھا ہوتا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی بیشک مدت پوری کرے لیکن نیا بندہ لائیں جو پرفارم کرے، میں نے تجویز دی تھی کہ 4 یا 6 ماہ کیلئے قومی حکومت بنائیں جو مسائل حل کرسکے۔

Related Posts