ایوارڈ نہ صرف ایک اعزاز بلکہ ذمہ داری کا احساس بھی ہے: رافعہ ملاح

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

"The Award Is Not Just an Honor, But a Call to Responsibility": Rafia Mallah
FACEBOOK

کراچی: ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز رافعہ جاوید ملاح نے پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کراچی میں منعقدہ دسویں آئیکون آف دی نیشن ایوارڈ کی شاندار تقریب پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ اور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اس باوقار تقریب میں فلم، ٹیلی ویژن، تعلیم، پبلک سروس، اور صحافت سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

رافعہ جاوید ملاح نے کہا کہ اس باوقار ایوارڈ کا ملنا ان کے لیے نہ صرف ایک اعزاز ہے بلکہ یہ ذمہ داری کا احساس بھی دلاتا ہے کہ ہم اپنے کام میں دیانت، جذبے اور مقصد کے ساتھ خدمت جاری رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ اصل بصیرت رکھنے والے لوگ ہی اثر و رسوخ سے بالاتر ہو کر خالصتاً میرٹ، دیانت اور حقیقی خدمات کو پہچانتے ہیں۔

اپنے پیغام کے اختتام پر رافعہ جاوید ملاح نے کہا کہ آپ سب کی خلوص نیت، محنت، اور اس جدوجہد کے لیے شکریہ کہ آپ نے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جہاں اصل کہانیاں، اصل لوگ اور اصل خدمات عزت اور وقار کے ساتھ سامنے آئیں۔ یہ صرف ایک تقریب نہیں تھی، یہ ایک تحریک تھی، میرٹ، پہچان اور قومی فخر کی تحریک۔

 

Related Posts