لاہور : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا روز اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کا آج دوسرا روز ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے جس میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
آسٹریلیا نے آج دوسرے دن کا کھیل 232 رنز 5 وکٹوں کے نقصان پر شروع کیا اور اب تک بغیر کوئی وکٹ گنوائے 250 رنز اسکور کرلیے ہیں۔
آسٹریلیوی کھلاڑی کیمرون گرین 28 اور ایلکس کیری 19 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا نے 5 وکٹوں پر 232 رنز بنالیے