بغیر تماشائیوں کے میچز کا ماحول دلچسپ نہیں ہوگا، ویرات کوہلی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بغیر تماشائیوں کے میچز کا ماحول دلچسپ نہیں ہوگا، ویرات کوہلی
بغیر تماشائیوں کے میچز کا ماحول دلچسپ نہیں ہوگا، ویرات کوہلی

ممبئی:بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اورجارحانہ بلے باز ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب خالی اسٹیڈیم میں میچز ہوئے تو تماشائیوں کا سحر انگیز ماحول یاد آئے گا۔میچز کے دوران دلچسپی کا ماحول پیدا نہیں ہوگا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ ہم سب جذباتی تماشائیوں کی موجودگی میں میچز کھیلنے کے عادی ہیں،تماشائیوں کے بغیر ماحول سحر انگیز نہیں ہوگا۔ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ تماشائیوں کی غیرموجودگی میں میچز کے دوران وہ سنسنی پیدا نہیں ہوگی جو تماشائیوں کی موجودگی میں ہوتی تھی۔

دوسری جانب خالی اسٹیڈیم میں میچز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ تماشائیوں کے بغیر میچز کے انداز میں تبدیلی نہیں آئے گی اور کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔

جبکہ فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے کہا کہ خالی اسٹیڈیم میں میچز کھیلنا عجیب و غریب ہوگا۔واضح رہے کہ کرکٹ منتظمین کی جانب سے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ان دنوں تماشائیوں کے بغیر میچز کرانے کی باتیں ہو رہی ہیں۔جس پر کرکٹرز کی جانب سے مختلف رائے سامنے آرہی ہیں۔

مزید پڑھیں: کچھ لوگ بدستور اپنے مفادات کیلیے میرا نام اچھال رہے ہیں،وسیم اکرم

Related Posts