قومی ایئر لائن میں نئے طیاروں کی آمد کا سلسلہ جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ایئر لائن میں نئے طیاروں کی آمد کا سلسلہ جاری
قومی ایئر لائن میں نئے طیاروں کی آمد کا سلسلہ جاری

کراچی:قومی ایئر لائن (پی آئی اے)میں نئے طیاروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور مزید ایک ایئر بیس 320 طیارے کو قومی فضائی کمپنی کے بیڑے میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا اس حوالے کہنا ہے کہ رواں سال پی آئی اے نے 4 اے 320 طیارے حاصل کیے ہیں، تیسرا طیارہ شارجہ سے اسلام آباد پہنچ گیا ہے، جب کہ چوتھا اور آخری طیارہ آئندہ چند روز میں پاکستان پہنچے گا۔

اُنہوں نے بتایا کہ جدید طیارہ مسافروں کو بہتر سفر ی سہولیات فراہم کرے گا، نئے طیارے شمولیت سے پی آئی اے کے بیڑے میں اے 320 ساختہ طیاروں کی تعداد 14 ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں:پاکستان ریلوے کا کراچی تا پشاور ریل سروس یکم اکتوبر سے بحال کرنے کا فیصلہ

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں قومی ایئرلائن نے 5 جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا تھا اور یہ جدید طیارے 6 سال کی ڈرائی لیز پر لیے جائیں گے، جس کی شروعات کی جاچکی ہے۔

Related Posts