آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پر تعینات جوانوں کیساتھ عید منائی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پر تعینات جوانوں کیساتھ عید منائی
آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پر تعینات جوانوں کیساتھ عید منائی

باجوڑ:آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پر تعینات جوانوں کیساتھ عید منائی، اس موقع پر سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت سے زیادہ مقدم کچھ نہیں۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے باجوڑ میں پاک افغان سرحد کا دورہ کیا اور وہاں موجود فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی، کور کمانڈر پشاور نے باجوڑ دورہ کے موقع پر آرمی چیف کا استقبال کیا۔

انہوں نے کہا کہ محافظینِ پاکستان دشوار راستوں، سخت موسمی حالات اور اپنے پیاروں سے دور ہونے کے باوجود اپنے فرائض کو مقدم رکھتے ہیں کیونکہ سرحدوں کی حفاظت سے زیادہ مقدس کچھ نہیں ہے۔

سپہ سالار نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا اور کہا کہ پاک فوج سرحدوں کے دفاع کے لئے پُرعزم ہے، افواجِ پاکستان ملکی سالمیت کو یقینی بنانے کے لئے کسی بھی خطرے کو ناکام بنانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

آرمی چیف نے اس موقع پر شہداء کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور زور دیا کہ عید کے دن ہمیں مادر وطن کے دفاع اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو ہرگز فراموش نہیں کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

سپہ سالار نے خصوصی طور پر شُہداء کے اہل خانہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جنرل عاصم منیر نے جوانوں اور آفیسرز کی آپریشنل تیاری اور مستعدی کو سراہا۔

Related Posts