کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج اہم ریاستی ادارہ اور قوم کا فخر ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعد ازاں وزیراعظم نے کمانڈ اینڈ سٹاف کورس میں شرکت کرنے والے افسران سے خطاب کیا۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج امن، داخلی و خارجی سلامتی، علاقائی استحکام کی ضامن ہیں اور عالمی امن کی کوششوں میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔
انہوں نے مسلح افواج کی کامیابیوں اور قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دپشتگردی کیخلاف جنگ میں ہماری کامیابیاں بےمثال ہیں جس کا دنیا بھر پور اعتراف کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلح افواج اہم ریاستی ادارہ اور قوم کا فخر ہے، شہباز شریف