عرب وزرائے خارجہ نے شام کو عرب لیگ کا دوبارہ حصہ بنانے پر اتفاق کرلیا ہے جس سے شام کی برسوں سے جاری سفارتی تنہائی کا خاتمہ ہوتا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے شام کی عرب لیگ میں شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے اجلاس میں شام کی عرب لیگ میں واپسی پر اتفاق کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
خود کو مجرم تصور کرتی ہوں، اداکارہ حرا سومرو رو دیں
دوسری جانب مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے کہا کہ ہماری تاریخی ذمہ داری ہے کہ ہم شامی عوام کے ساتھ کھڑے ہوں تاکہ ان کی تاریخ میں پیش آئے افسوسناک واقعے کے اثرات کو مٹایا جاسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شام کی حکومت پر تنازعے کے سیاسی حل کی ذمہ داری ہے، فوجی طاقت سے حل نہیں نکالا جاسکتا۔
واضح رہے کہ شام کی عرب لیگ میں دوبارہ واپسی کے لیے جو شرائط رکھی گئی ہیں ان میں پناہ گزینوں کی واپسی اور لاپتہ افراد کے بارے میں معلومات فراہم کرنا شامل ہے۔ علاوہ ازیں عرب لیگ نے ابھی تک اس پیش رفت پر کوئی حتمی بیان جاری نہیں کیا ہے۔