اے پی ایس سانحہ دہشتگردی اور بربریت کی بد ترین مثال ہے،شیری رحمن

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے کو نئے کاروباری منصوبے کے ذریعے ناکارہ بنایا جارہا ہے،شیری رحمن
پی آئی اے کو نئے کاروباری منصوبے کے ذریعے ناکارہ بنایا جارہا ہے،شیری رحمن

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے اے پی ایس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ شہید طلباء، پرنسپل اور اسٹاف کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی ہے۔

اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ قوم اے پی ایس سانحے کو کبھی نہیں بھول سکتی، اے پی ایس سانحہ دہشتگردی اور بربریت کی بد ترین مثال ہے۔ انہوں نے کہاکہ کمیشن رپورٹ میں بتایا گیا کہ وارننگ کے باجود بھی اے پی ایس کو صوبائی حکومت سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کی صوبائی حکومت بروقت سکیورٹی اقدامات کرتی تو نقصان نہ ہوتا، پیپلز پارٹی کے دہشتگردی کے خاتمے میں بہت قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اے پی ایس سانحہ کا درد سمجھتی ہے۔

شیری رحمان نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے سوات میں پاکستان کا پرچم لہرایا، ملک میں ایک بار پھر دہشتگردی سر اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت دہشتگردی کے نئے واقعات پر توجہ دے۔

ملک مزید اے پی ایس جیسے واقعات برداشت نہیں کر سکتا،آئے دن کابینہ میں تبدیلی سے کوئی بھی ادارہ مستحکم نہیں ہو رہا،حکومت امن و امان اور سکیورٹی کے معاملات میں خلا پیدا کر رہی ہے۔

Related Posts