عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی درخواست پر کل سماعت کریں گے۔

ایڈووکیٹ محمد آفاق ایڈووکیٹ کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست میں عمران خان، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان ہاتھ آیا تو پکڑ کر مچھ جیل میں ڈال دونگا، رانا ثناء اللہ

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل کردیا ہے اور قانون کے مطابق نااہل شخص پارٹی چیئرمین کا عہدہ نہیں رکھ سکتا۔

عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو قومی اسمبلی کے حلقے این اے-95 سے نااہل قرار دیا تھا۔

انہوں نے استدعا کی کہ عدالت عمران خان کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹائے اور الیکشن کمیشن کو پاکستان تحریک انصاف کا نیا چیئرمین مقرر کرنے کا حکم دے۔

Related Posts