سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، شاہین آفریدی کی واپسی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی واپسی ہوئی ہے، انجری سے چھٹکارا پانے والے محمد نواز بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا، جس میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی واپسی ہوئی، نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے میچ میں انجری کا شکار ہونیوالے محمد نواز بھی ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں محمد ہریرہ اور عامر جمال کو پہلی بار شامل کیا گیا ہے، بابراعظم (کپتان)، محمد رضوان نائب کپتان ہوں گے۔

سری لنکا کیخلاف اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، اور شان مسعود بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی اتھیلیٹ ثنا اولمپک ورلڈ گیمز کی مشعل اٹھائیں گی

قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے صرف ایک وکٹ درکار ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ ٹیم میں واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال بعد دوبارہ ٹیسٹ ٹیم میں واپسی پر بہت پرجوش ہوں، ٹیسٹ کرکٹ سے دوری کو بہت زیادہ محسوس کررہا تھا، اس فارمیٹ سے دور رہنا میرے لئے مشکل ہوگیا تھا۔

چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ سری لنکا کی کنڈیشنز اور چیلنجز کو دیکھتے ہوئے ٹیم سلیکشن کیا گیا، یہ تیسری آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہماری پہلی سیریز ہے، اسکواڈ ہمیں اچھا آغاز فراہم کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

ہارون رشید نے کہا کہ سری لنکا میں کنڈیشنز فنگر اسپنرز کیلئے موافق ہوتی ہیں، اسی بناء پر 3 اسپنرز ٹیم میں رکھے گئے ہیں جن میں مسٹری اسپنر ابرار احمد بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسکواڈ میں 4 فاسٹ بولرز اور دو وکٹ کیپرز رکھے گئے ہیں، تاکہ کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کے پاس مناسب وسائل موجود ہوں، بیٹنگ لائن مضبوط ہے جو اچھا پرفارم کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر مورنے مورکل کو قومی ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا ہے، ان سے 6 ماہ کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم 3 جولائی کو کراچی میں یکجا ہوگی جہاں نو جولائی کو سری لنکا روانگی تک تربیتی کیمپ جاری رہے گا، دورے کا شیڈول سری لنکن کرکٹ بورڈ جاری کرے گا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آخری ٹیسٹ سیریز جولائی 2022ء میں ہوئی تھی جو ایک ایک سے برابر رہی تھی۔

Related Posts