آل پارٹیز کانفرنس نریندر مودی کی بھونڈی چال ہے،مشعال ملک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آل پارٹیز کانفرنس نریندر مودی کی بھونڈی چال ہے،مشعال ملک
آل پارٹیز کانفرنس نریندر مودی کی بھونڈی چال ہے،مشعال ملک

اسلام آباد:حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس نریندر مودی کی بھونڈی چال ہے۔

اپنے بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے خلاف گھنانی سازش کر رہا ہے،آل پارٹیز کانفرنس اس سازش کا حصہ ہے۔

کشمیریوں نوجوانوں کا قتل عام جاری ہے،بھارت حریت رہنماں کو رہا کرے۔مشعال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کا فیصلہ،سید علی گیلانی،یاسین ملک،میر واعظ سمیت قید حریت رہنماؤں نے کرنا ہے۔

خون اور آل پارٹیز کانفرنس ایک ساتھ ممکن نہیں،کشمیریوں کا خون بہانا بند کیا جائے۔مشعال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق دیا جائے۔کشمیری آزادی کے علاہ کسی دوسرے آپشن پر کمپرومائز نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: حکومت نواز شریف کو جیل میں رکھنا نہیں چاہتی، پیسے دیں جہاں مرضی جائیں، فواد چوہدری

Related Posts