مسلم ملک کی ایئر لائن نے دنیا کی طویل ترین پرواز کا ریکارڈ قائم کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو بزنس ٹریول

قطر کی سرکاری فضائی کمپنی قطر ایئر ویز کے مطابق اتوار کے روز نیوزی لینڈ روانہ ہونے والی اس کی پرواز نے اڑان کے دورانیے کے اعتبار سے کسی بھی تجارتی فضائی کمپنی کی طویل ترین پرواز کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

کمپنی کی ترجمان نے بتایا کہ قطر ایئرویز کی پرواز QR920 دوحہ کے حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے لیے روانہ ہوئی۔

فضائی کمپنیوں کے امور سے متعلق ویب سائٹ “فلائٹ ریڈار 24” کے مطابق اس براہ راست پرواز کا دورانیہ 16 گھنٹے 2 منٹ ہے جبکہ اسی روٹ پر واپسی کی پرواز کا دورانیہ 17 گھنٹے 30 منٹ ہو گا۔

قطر ایئرویز کا کہنا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے لیے 14534 کلو میٹر فاصلے کی پرواز کے لیے “بوئنگ 777” طیارہ استعمال کر رہی ہے۔

اس سے قبل طویل ترین پرواز کا ریکارڈ ایمریٹس فضائی کمپنی کے پاس تھا۔ کمپنی نے مارچ 2016 میں دبئی سے آکلینڈ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کی تھیں۔

Related Posts