عمران خان پر حملے کے بعد لانگ مارچ میں شامل پی ٹی آئی کارکنان کے صبر کا بند بظاہر ٹوٹتا نظر آرہا ہے، پنڈی میں احتجاج میں مصروف کارکنان لوگوں کو مرنے مارنے پر اکسانے لگے۔
یہ بھی پڑھیں:
کیا اپنی ویڈیو ججز کو دکھا سکتا ہوں، اعظم سواتی کا چیف جسٹس سے استفسار
لانگ مارچ میں شامل پی ٹی آئی کی ایک سپورٹر کا کہنا ہے کہ لوگ نکلیں عمران خان کیلئے، توڑ پھوڑ کریں، مار پیٹ کریں ، ایم این اے ، ایم پی ایز کو ماریں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون سپورٹر نے کہا کہ “ایک ایک کو چوک پر لٹکا دیں، روڈوں پر مت نکلیں، منسٹرز کے گھر جائیں ان کے گھروں کو توڑیں ان کی عورتوں کی ویڈیوز بنائیں وہ ان کو دیں ، جیسے اعظم سواتی کے ساتھ ہوا انتہائی غلط ہوا ہے۔ اپنے بیان کے آخر میں انہوں نے فوج مخالف نعرہ بھی لگایا۔
راولپنڈی ایکسپریس نیوز کی ٹیم پر پی ٹی آئی مظاہرین کا دھاوا،کوریج میں مصروف ٹیم کو فوری مظاہرے کی جگہ سے ہٹنے کی ہدایت، ایکسپریس ٹیم اپنی جان بچا کر موقع سے نکلی، پی ٹی آئی ایم پی اے سمابیا طاہر کی موجودگی میں کارکنان نے حملہ کیا،جبکہ دیگر قیادت موقع سے غائب ہو گئی pic.twitter.com/fyvPZDbS10
— Idrees Abbasi (@idrees_abbaxi) November 7, 2022
دوسری جانب راولپنڈی کے علاقے شمس آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں دھرنے سے قیادت کے غائب ہونے کے بعد آپے سے باہر ہوگئے اور نجی ٹی وی چینل کی ڈی ایس این جی پر چڑھ گئے۔