کورونا میں مبتلا شہری عدالت پہنچ گیا، جج اور وکلاء کی دوڑیں لگ گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا میں مبتلا 24 مسافروں کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات شروع کردی گئیں
کورونا میں مبتلا 24 مسافروں کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات شروع کردی گئیں

اسلام آباد: کورونا وائرس میں مبتلا شہری عدالت پہنچ گیا، جج اور وکلاء کی دوڑیں لگ گئیں، گواہ نے عدالت سے جلد بیان ریکارڈ کرنے کی استدعا کی۔

جج نے جلد بیان ریکارڈ کروانے کی وجہ پوچھی تو گواہ نے کہا کہ میں کورونا کا مریض ہوں اور قرنطینہ سے آیا ہوں، یہ سنتے ہی عدالت میں سب کی دوڑیں لگ گئیں اور کمرہ عدالت کو خالی کرواکر اسپرے کروایا گیا۔

اسلام آباد احتساب عدالت کے جج اعظم خان کی عدالت میں نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب کے گواہ امیر حیدر ملک عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت سے گزارش کی کہ میں بیمار ہوں میرا بیان جلد ریکارڈ کرنے کی اجازت دی جائے۔

جج نے گواہ سے بیماری کی نوعیت کا پوچھا تو امیر حیدر نے کہا میں کورونا میں مبتلا ہوں اور قرنطینہ سے اُٹھ کر آیا ہوں۔یہ سنتے ہی جج اوروکلاء سمیت سماعت میں موجود تمام افراد فوری طور پر کمرہ عدالت سے باہر نکل گئے، عدالت کے کمرہ نمبر دو میں ہنگامی بنیادوں پر جراثیم کش اسپرے کرایا گیا۔

عدالت نے گواہ کو فوری طور پر عدالت سے جانے کی ہدایت کی، واضح رہے کہ اسی عدالت میں شاہد خاقان عباسی بھی سماعت کے دوران پیش ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ ورکرز کو برطرف کرنیکا فیصلہ

Related Posts