سیکیورٹی اداروں کی کارروائی، صدر حملے میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیکیورٹی اداروں کی کارروائی، صدر حملے میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار
سیکیورٹی اداروں کی کارروائی، صدر حملے میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

کراچی: سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے صدر میں چینی ڈینٹل کلینک پر حملے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

صدر میں 28 ستمبر کو چینی ڈینٹل کلینک پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ملزموں نے کلینک میں گھس کر ایک شخص کو قتل اور خاتون سمیت دو ڈاکٹروں کو زخمی کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا جس کی نشاندہی کے بعد سے چھاپوں کا سلسلہ جاری تھا آج واقعے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق حملے میں ملزم کا مرکزی کردار تھا اسی نے ڈینٹل کلینک میں گھس کر فائرنگ کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب حکومت کا میڈیکل سپرٹنڈنٹ کو تین دن میں وضاحت پیش کرنے کا حکم

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی، خفیہ اداروں نے دہشت گرد کو گرفتار کیا، گرفتار دہشت گرد کا نام وقار خشک ہے جسے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پکڑا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد وقار خشک کے قبضے سے اسلحہ اور واردات میں استعمال شدہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی، ملزم نے اعتراف بھی کیا ہے جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Related Posts