دوران ڈکیتی خواتین سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی، ماں اور بیٹے کے قتل میں ملوث ملزم کو 2مربہ سزائے موت اور 2لاکھ جرمانے کی سزا
راولپنڈی، ماں اور بیٹے کے قتل میں ملوث ملزم کو 2مربہ سزائے موت اور 2لاکھ جرمانے کی سزا

کراچی:دوران ڈکیتی گھروں میں خواتین سے جنسی زیادتی کرنے والے خطرناک ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق بن قاسم پولیس نے کارروائی کے دوران علاقے میں خوف کی علامت بننے والے ملزم انصاف عرف بگا لاشاری کو گرفتار کرلیا ہے۔

فحاشی، جوا، سٹہ کے اڈے سمیت دیگر غیر قانونی کاموں میں ملوث ملزم کا اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ لوگوں کے گھروں میں گھس کر خواتین سے جنسی زیادتی کرنا معمول تھا۔

تھانہ بن قاسم پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ملزم اور ان کے ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمے کے مطابق ملزم نے ذاتی رنجش پر گھر میں گھس کر خاتون کے کپڑے پھاڑے۔

مزید پڑھیں:جناح اسپتال کے مین گیٹ سے دو نومولود بچوں کی لاشیں برآمد

بچوں پر تشدد کیا اور خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش بھی کی۔ ملزم اس طرح کی کئی وارداتیں پہلے بھی کرچکا ہے۔ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Related Posts