راولپنڈی میں خاتون اور بچے کو قتل کرنے والے ملزم نے پولیس کو گرفتاری دے دی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملزم واجد نے شادی سے انکار پر نسیم بی بی اور 14 ماہ کے بچے کو قتل کیا، پولیس ذرائع
ملزم واجد نے شادی سے انکار پر نسیم بی بی اور 14 ماہ کے بچے کو قتل کیا، پولیس ذرائع

راولپنڈی: تھانہ چونترہ کے علاقے میں خاتون سمیت 14 ماہ کے بچے کے قتل کا معاملہ۔ ملزم واجد علی نے راولپنڈی پولیس کو گرفتاری دے دی ہے۔

تھانہ چونترہ پولیس کا کہناہے کہ ملزم نے مقابلے میں مارے جانے کے خوف سے گرفتاری دی ہے۔ ملزم واجد علی اور خاتون نسیم بی بی کے آپس میں تعلقات تھے۔

وقوعہ کے روز ملزم نے خاتون کو مہوٹہ موہڑہ میں بلایا تھا جس کے بعد ملزم نے تیز دھار آلے سے 14 ماہ کے بچے کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا تو خاتون کو زخمی کرکے فرار ہو گیا تھا۔ تاہم اتوار کے روز خاتون بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی تھی۔

پولیس کے مطابق 24 جولائی کو نسیم بی بی کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ملزم واجد علی مہوٹہ موہڑہ کا رہائشی ہے اور فرنیچر کا کام کرتا ہے۔ راولپنڈی پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے عوام سے بھی تعاون کی اپیل کہ تھی۔

گزشتہ روز مقتولہ نسیم بی بی کی بہن شمیم بی بی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ملزم واجد علی میری بہن کو مہوٹہ موہڑہ لے کر گیا تھا اور زیادتی کے بعد چھریوں کے وار کرکے 14 ماہ کے بیٹے کو قتل جبکہ میری بہن کو شدید زخمی کردیا تھا۔

پولیس نے مقتولہ نسیم بی بی کی بہن شمیم بی بی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی تھی۔ تاہم آج ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قائدآباد پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار، 3 کلوگرام چرس برآمد

Related Posts