اسلام آباد، تھانہ نیلور کا کارنامہ، حوالات میں ملزم کو موبائل فون سے نواز دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد، تھانہ نیلور کا کارنامہ، حوالات میں ملزم کو موبائل فون سے نواز دیا گیا
اسلام آباد، تھانہ نیلور کا کارنامہ، حوالات میں ملزم کو موبائل فون سے نواز دیا گیا

اسلام آباد:شہر اقتدار میں پولیس نے مثال قائم کردی، تھانہ نیلور کے ایس ایچ او اور تفتیشی کی نااہلی یا مبینہ ملی بھگت کے باعث حوالات میں موجود ملزم کو موبائل فونز سے نواز دیا گیا۔ملزم رات بھر حوالات میں موجود قیدیوں کی وڈیوز بناتا رہا۔

تفصیلات کے مطابق نیلور کے رہاہشی خلیل ستی کا انیس الرحمان بٹ نامی شخص کے ساتھ لین دین کا تنازعہ تھا جس پر دونوں فریقین میں صلح ہوگئی، صلح نامہ تھانے میں جمع کروانے جانے والوں سے تفتیشی نے اصل اسٹام دینے کے بدلے مبینہ طور پرپچاس ہزار رشوت کا مطالبہ کیا، رشوت نہ دینے پر شہری خلیل ستی اور انیس الرحمان کو پرسنل گارڈ کو حوالات میں بند کر دیا گیا۔

اُسی حوالات میں موجود دیگرقیدیوں کے ذریعے مذکورہ فریقین کی ویڈیوز بنواکر انہیں وائرل کیا جاتا ہے،پھر انہیں بلیک میل کیا جاتا ہے، شہریوں کا کہنا تھا کہ تھانہ نیلور پولیس نے اندھیر نگری مچائی ہوئی ہے ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت کے پولیس سسٹم میں بہتری کے دعوے سب جھوٹ پر مبنی ہیں۔

علاقے میں قبضہ مافیا نے لوگوں کی جینا محال کیا ہوا ہے، منشیات فروشوں کے ڈیرے ہیں اور تھانہ نیلور ہر نئے آنے والے ایس ایچ او کے لیے علاقہ سونے کی چڑیا بنا ہوا ہے۔ سفارشی اور من پسند ایس ایچ او کو تعینات کروایا جاتا ہے۔

اگر تھانوں میں ایسے کرپٹ آفیسر موجود ہوں اور یہی صورت حال رہی تو جلد ہی کسی اور قیدی کو موبائل کی جگہ پستول پکڑا دیا جائیگا، شہریوں کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد تھانہ نیلور میں تعینات عملے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں تاکہ آئندہ کوئی ایسا واقعہ رونما نہ ہو۔

Related Posts