ملزمان نے بیوی کے سامنے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملزمان نے بیوی کے سامنے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا
ملزمان نے بیوی کے سامنے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا

قصور:محلہ حاجی شاہ شریف میں نامعلوم ملزمان نے بیوی کے سامنے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قصور کے علاقے محلہ حاجی شاہ شریف میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا، مقتول محمد سلیم پٹرولنگ چوکی کھارا روڈ میں ڈیوٹی سرانجام دیتا تھا، اور 3 بچوں کا باپ تھا۔

پولیس حکام کے مطابق محمد سلیم اپنی اہلیہ کے ہمراہ ڈی ایچ کیو اسپتال سے دوا لے کر گھر جارہا تھا کہ راستے میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے انہیں روکا اور پولیس اہلکار کی اہلیہ کو فٹ پاتھ پر کھڑا کرکے اس کے سامنے سلیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور کرائم سین کی ٹیم جائے واقعہ پر پہنچی اور مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب مقتول پولیس اہلکار کے ورثاء نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کی ایمرجنسی میں ہوائی فائرنگ کردی جس سے ہسپتال انتظامیہ اور دیگر مریضوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اے ایم ایس ڈی ایچ کیواسپتال ڈاکٹر فیاض کا کہنا ہے کہ مقتول کے ورثاء نے فائرنگ کرکے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کو ہراساں کیا،ان کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا۔

Related Posts