مجھ پر جسمانی تشدد کرنیوالا شخص سکندر رضوی نہیں تھا، عائشہ عمر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے والے شخص سے متعلق سوشل میڈیا پر ہونے والی چہ مگوئیوں پر وضاحت پیش کردی۔

کچھ روز قبل عائشہ عمر نے فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا تھا کہ وہ 8 سال تک ایک ایسے شخص کے ساتھ رشتے میں تھیں جو انہیں دن رات گالیاں دیتا تھا تاہم جب بات جسمانی تشدد پر پہنچی تو انہوں نے اس شخص سے ہر قسم کا تعلق ختم کردیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس شخص سے تقریباََ اُن کی بات پکی ہوچکی تھی۔ اُن کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر لوگ اٗن کا نام مرحوم نور جہاں کے پوتے سکندر رضوی سے جوڑنے لگے، ماضی میں اکثر عائشہ کا نام سکندر کے ساتھ جوڑا جاتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا ’تیرے عشق کے نام‘ کی کہانی غیر ازدواجی تعلق پر مبنی ہے؟

تاہم، اب عائشہ عمر نے انسٹاگرام اسٹوری پر سوشل میڈیا پر ہونے والی تمام قیاس آرائیوں کی تردید کردی ہے۔ انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ میں نے پوڈکاسٹ میں جس گالم گلوچ کرنے والے شخص کا ذکر کیا وہ شخص سکندر رضوی بالکل نہیں ہے بلکہ ایک خاندانی دوست کا بیٹا ہے جس کا میڈیا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

عائشہ عمر نے اپنے مداحوں سے گزارش کی کہ اس معاملے میں سکندر رضوی اور ان کے خاندان کو شامل نہ کیا جائے۔

Related Posts