ایدھی اورنج لائن منصوبے کا4کلومیٹر کا ٹریک تاحال مکمل نہ ہوسکا

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:ایدھی اورنج لائن منصوبہ سندھ حکومت کیلئے چیلنج بن گیا، صرف 4کلومیٹر کا ٹریک تاحال مکمل نہ ہوسکا،بس اسٹیشنز اور دیگر تعمیراتی کام بھی ادھورا ہے جب کہ منصوبے کا سنگ بنیاد جون 2016میں رکھا گیاتھا۔

ایدھی اورنج لائن منصوبے کو ایک سال میں مکمل کیا جانا تھا، لاگت 634 ملین روپے سے کئی گنا بڑھ چکی ہے، بس ڈپو بھی تعمیر نہیں کیے جاسکے،بسوں کی خریداری کا معاہدہ بھی نہیں ہوا۔

کراچی پاکستان کو 70 فیصد ریونیو دینے والا شہر ہے لیکن پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے سنگین مسئلے کا شکار ہے ، بسوں میں جگہ نہ ملنے کے باعث دروازے پر لٹکنا یا چھتوں پر بیٹھنا شہریوں کا مقدر بن گیاہے۔سندھ حکومت نے جون 2016 میں ایدھی اورنج لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا، اور ایک سال میں مکمل کرنے کا اعلان کیا۔صرف4کلومیٹر کا منصوبہ چیلنج بن گیا۔

3سال بعد بھی اورنگی سے بورڈ آفس تک ٹریک بھی نامکمل ہے ،بس اسٹیشنز اور دیگر تعمیراتی کام بھی ادھورا ہے ۔ایدھی اورنج لائن منصوبے کی لاگت 634 ملین روپے سے کئی گنا بڑھ چکی ہے ، بی آرٹی منصوبہ کیلئے بس ڈپو بھی تعمیر نہیں کیے جاسکے جبکہ بسوں کی خریداری کا معاہدہ بھی نہیں ہوا ۔پبلک ٹرانسپورٹ نظام سے محروم کراچی میں 11 سال کے دوران کوئی بڑا منصوبہ مکمل نہیں کیا جاسکا ۔

Related Posts