کولمبو: سری لنکا کے سابق وزیر نے ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ 2011 ورلڈکپ میں بھارت اور سری لنکا کا میچ فکسڈ تھا، سابق وزیر کے اس بیان کے بعد ایک اور پنڈورا باکس کھل گیا ہے۔
واضح رہے کہ کرکٹ کرپشن کے واقعات نے پہلے ہی سری لنکا کی کرکٹ کو ہلا کر رکھا ہوا ہے، جبکہ اب سابق وزیر کے تازہ الزامات کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ میں کھلبلی مچ گئی ہے، جب کہ آئی سی سی نے مختلف پہلوؤں سے اپنی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
سابق کپتان کمارا سنگا کارا نے سابق وزیر کے الزامات کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے پاس اس فکسنگ کے کوئی بھی شواہد موجود ہیں تو وہ آئی سی سی کے حوالے کریں۔
سوشل میڈیا پر بعض حلقوں نے سابق وزیر کے الزامات پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹرز کے بغیر کوئی میچ کیسے فکسڈ ہوسکتا ہے۔آئی سی سی کے علاوہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی اس حوالے سے چھان بین شروع کردی گئی ہے۔