ٹھٹھہ: سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں کیٹی بندر کے قریب گہرے سمندر میں 3 کشتیاں الٹنے کے واقعے میں لاپتہ ہونے والے مزید 2 ماہی گیروں کی لاشیں نکال لی گئیں۔
پاک نیوی کے ہیلی کاپٹروں اور ہیوی بوٹس کے ذریعے 9 ماہی گیروں کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کردیا ہے۔
پاکستان فشر فوک فورم کے مطابق گزشتہ روز تیز طوفانی ہواؤں کے باعث حجامڑو کریک اور کائر کریک کے مقام پر 3 کشتیاں اُلٹ گئی تھیں جس کے نتیجے میں 46 ماہی گیر لاپتہ ہو گئے تھے۔
اب تک 3 ماہی گیروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ 34 کو بچا لیا گیا ہے۔ 9ماہی گیروں کی تلاش کے لیے نیوی کی ریسکیو ٹیموں اور 2 ہیلی کاپٹرز کا آپریشن جاری ہے۔
پاکستان نیوی کے جوانوں کے کھلے سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں 2 ہیلی کاپٹرز، 4 ہیوی بوٹس، 2 شپس، 200 پاک نیوی کے جوان اور غوطہ خور شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹھٹھہ میں تیز ہوائیں چلنے سے 3کشتیاں اُلٹ گئیں، 8ماہی گیر لاپتہ ہوگئے