اسلام آباد: ممتاز ماہرِ قانون، سابق وفاقی وزیر و سینئر پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے خطے میں قیامِ امن کے لیے ہماری مدد کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان ایک سیاحتی مرکز میں تیزی سے تبدیل ہوا جسے آپ نے تسلیم کیا۔
سابق وفاقی وزیر بابر اعوان نے کہا کہ کرتارپور راہداری کا دورہ کرکے اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے پاکستانی حکومت کی امن کی خواہش میں مدد دی۔
بابر اعوان نے کہا کہ علاقے میں قیامِ امن کی کاوشوں کو سراہنے کے ساتھ ساتھ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقِ خود ارادیت کی بھی حمایت کی جو عرصۂ دراز سے زیر التواء ہے۔
Thank you, Antonio Guterres @antonioguterres for admitting Pakistan's remarkable transformation to a tourist hub, opening corridor of peace at Kartarpur&supporting Pakistan's desire for peace in the region as well as giving a plebiscite to the people in IOK,which is long overdue.
— Babar Awan (@BabarAwanPK) February 19, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس کا دورۂ پاکستان یادگار رہا جس پر وہ پاکستانی عوام کے شکر گزار ہیں جس کا اظہار انہوں نے اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ میں نے پاکستان کا بہترین دورہ کیا جس کے دوران خوبصورت تاریخ کے حامل ملک کی سیر کی۔
مزید پڑھیں: انتونیو گوتریس شاندار دورے پر پاکستان کے شکر گزار