تھائی لینڈ، کرپٹو کرنسی کے سرمایہ کاروں کیلئے ٹیکس میں نرمی کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بینکاک: تھائی انتظامیہ نے تمام ڈجیٹل اثاثوں میں سرمایہ کاری کرنے والے شہریوں کیلئے ٹیکس میں نرمی کا اعلان کردیا۔

تھائی کابینہ نے جنوبی ایشیا کی دوسری بڑی معیشت میں کرپٹو کرنسی میں اضافے کے پیش نظر ڈجیٹل اثاثوں کو ملک میں فروغ دینے اور اس صنعت کو مزید ترقی دینے کیلئے تمام ٹیکس قوانین میں نرمی اختیار کرلی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قوانین میں تاجروں کو کرپٹو کرنسی پر ٹیکس میں اضافے کے باعث سالانہ نقصانات کو پورا کرنے اور مجاز ایکسینجرز پر کرپٹو ٹریڈنگ کیلئے 7 فیصد کے ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے مستثنیٰ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ترکی، کرپٹو کرنسی کا بانی سرمایہ کاروں کے 2 ارب ڈالر لیکر فرار

تھائی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان نئے قوانین کا اطلاق رواں سال کے اپریل سے 2023 کے آخر تک ہوگا جس میں سینٹرل بینک سے جاری شدہ ڈجیٹل کرنسی کو بھی ٹریڈ کیا جائے گا۔

معلوم رہے کہ گزشتہ برس سے تھائی لینڈ میں ڈجیٹل اثاثوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ شہریوں کے تجارتی اکاؤنٹس 2021 میں ایک لاکھ 70 ہزار سے 20 لاکھ تک پہنچ چکے ہیں۔

Related Posts