کراچی: اردو بازار سمیت مختلف مارکیٹوں میں نویں، دسویں کلاس کی کتابیں نایاب ہوگئی ہیں۔
پبلشرز اور ٹریڈرز سمیت سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے درمیان سرد جنگ برقرار ہے اس دوران اردو بازار سمیت مختلف مارکیٹوں میں نویں، دسویں کلاس کی کتابیں نایاب ہوگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پبلشرز اور سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے کتابوں کی رائلٹی پر ڈسکاؤنٹ اور اسٹیکرز کی فراہمی کے ایشوز پر کتابیں مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں۔
آپ فی لیٹر پیٹرول پر کتنا ٹیکس ادا کررہے ہیں؟
اس حوالے سے پبلشرز کا کہنا ہے کہ نئے تعلیمی سال پر نویں اور دسویں جماعت کی کتابوں پر اسٹیکر لگائے جائیں گے، نجی اسکولز نے تعلیمی سیشن شیدول کے برعکس شروع کردیا تھا جس کے باعث کتابوں کی کمی ہوئی۔
پبلشرز نے مزید کہا کہ کوشش کر رہے ہیں 15 اگست تک نویں دسویں کی تمام کتابیں مارکیٹ میں دستیاب ہوں۔