دہشت گردوں کا بلوچستان میں پوسٹ پر حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں میجر شاہد بشیر شہید

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Terrorists attack post in Balochistan

راولپنڈی: سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ بلوچستان میں کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر شاہد بشیر شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 21 اور 22 اپریل کی رات بلوچستان کے علاقے آواران میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملہ کیا۔دہشت گردوں نے کاہان میں قائم چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے بعد فورسز نے حملے کو کامیابی سے پسپا کیا۔

حملے کو کامیابی سے پسپا کرنے کے بعد فراردہشت گردوں کا تعاقب قریبی پہاڑوں میں کیا گیا جب کہ اس دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں میجر شاہد بشیر شہید ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی زخمی بھی ہوا۔

مزید پڑھیں:ڈی آئی جی ناصر آفتاب کے قتل کا منصوبہ، مارنے کا ٹاسک کس کو ملا ؟

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ فورسز قوم کے ساتھ مل کربلوچستان کےامن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوںکے 25 اور 26 جنوری کی درمیانی حملے میں فوج کے 10جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 10 جوان شہید ہو گئے جبکہ ایک دہشت گرد ہلاک ہوا اور متعدد زخمی ہوئے۔

Related Posts