شمالی وزیرستان میں آرمی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2جوان شہید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شمالی وزیرستان میں آرمی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2جوان شہید
شمالی وزیرستان میں آرمی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2جوان شہید

میرانشاہ: شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے 2جوان جام شہادت نوش کرگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشتگردوں کی جا نب سے پاک فوج کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا فائرنگ کے شدید تبادلے میں دو پاک فوج کے 2جوان جام شہادت نوش کرگئے، جام شہادت نوش کرنے والوں میں نائیک رحمان اور لانس نائیک عارف شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، سپاہی شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں نے مذکورہ علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Related Posts