دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، کراچی سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے شہرِ قائد سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے 29 مارچ کو شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں دستی بم پھینکنے والے 2 موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کیا ہے۔  واقعے کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

نیو کراچی کی گتہ فیکٹری میں آگ لگ گئی

شہرِ قائد میں پریس کانفرنس کے دوران ایس ایس پی ملیر سردار حسن نیازی نے کہا کہ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ دونوں کئی ماہ سے اپنے کمانڈر علی حسن سانگو سے رابطے میں تھے۔

پریس کانفرنس کے دوران ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ ملزمان نے کراچی میں چینی باشندوں پر بھی حملے کیلئے پلان بنا لیا تھا۔ علی حسن سانگو دونوں دہشت گردوں کو ہینڈ گرنیڈ اور رقم بھی فراہم کرچکا تھا۔

ایس ایس پی ملیر سردار حسن نیازی کا کہنا تھا کہ ملزمان شاری بلوچ کی برسی کے وقت بھی دہشت گردی کی کارروائی کیلئے تیار تھے تاہم پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ان کی یہ کوشش ناکام بنائی۔

خیال رہے کہ بی ایل اے مجید برگیڈ سے تعلق رکھنے والی دہشت گرد خاتون شاری بلوچ نے گزشتہ برس کراچی میں خودکش حملے کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔ بعد ازاں بی ایل اے نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

Related Posts