دہشت گرد تنظیم بی ایل اے مکمل طور پر بھارتی ایجنسی “را” کی گود میں بیٹھ گئی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
فوٹو گلوبل اسپیس

کالعدم دہشتگرد تنظیم بی ایل اے بھارتی خفیہ ایجنسی را کی بغل بچہ تنظیم بن گئی ہے، جس نے ”را“ کے طرز پر اپنا خصوصی انٹیلی جنس سیل قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان میں دہشتگردی، خودکش دھماکوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث عالمی سطح پر دہشتگرد قرار دی گئی بی ایل اے نے ”زیفائر انٹیلیجنس ریسرچ اینڈ اینالسز بیورو“ (زراب) کے نام سے اپنا انٹیلی جنس سیل قائم کردیا ہے۔

بی ایل اے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ”زراب“ (ZIRAB) بلوچ لبریشن آرمی کا ایک منظم اور مربوط انٹیلی جنس ونگ ہے جو سینکڑوں پیشہ ور افراد، محققین، مخبروں، آئی ٹی ماہرین، ڈیٹا تجزیہ کاروں اور تفتیش کاروں پر مشتمل ہے اور اس کے ارکان ملکی تنصیبات میں گھسنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ بی ایل اے نے حال ہی میں کراچی میں چینی شہریوں پر حملہ کیا ہے اور ملک کے دیگر حصوں میں بھی حملوں میں ملوث رہی ہے۔

بی ایل اے بھارت کی انگلیوں پر ناچتی ہے، بھارت تواتر سے اس دہشتگرد تنظیم کو مکمل سپورٹ، اسلحہ، ٹریننگ اور پیسہ دیتا ہے، تاکہ یہ خوارج کی طرح ملک میں عدم استحکام پیدا کریں۔

حال ہی میں چین، روس اور ایران نے تصدیق کی ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، مجید بریگیڈ اور بی ایل اے سمیت متعدد دہشت گرد گروپ افغانستان سے آپریٹ ہو رہے ہیں اور پڑوسی ممالک کے لیے خطرے کا باعث ہیں۔

Related Posts