راولپنڈی:پاک افغان سرحد پر ضلع کرم کے علاقے خرلاچی میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جوان جام شہادت نوش کرگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے افغانستان کی حدود سے پاک فوج کے جوانوں کو نشانہ بنایا۔جس کا بھرپور جواب دیا گیا، جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کے بھاری جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے تین جوان فرض پر قربان ہوگئے، مصدقہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق دہشت گردوں کو بھی بھاری جانی نقصان پہنچا۔
مزید پڑھیں:بدین میں سیلاب کا خطرہ، انتظامیہ نے آبادی کے انخلا کا الرٹ جاری کردیا