پشاور: دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں پاک فوج پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سپاہی شاہ زیب نے جامِ شہادت نوش کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دتہ کیل میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے پاک فوج کے سپاہی شاہ زیب امتیاز شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا پامردی سے مقابلہ کرتے ہوئے ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔
شمالی وزیرستان، نوشکی میں پاک فوج کی کارروائی، 4دہشتگرد ہلاک