ڈرامہ سیریل تیرے بن کی اقساط ناظرین کو مسلسل مایوس کررہی ہیں، پہلے ڈرامے پر سین ڈیلیٹ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا، پھر اس پر مختلف ڈراموں سے کہانی چوری کرنے کا الزام لگایا گیا اور اب ناظرین کو ایسا لگتا ہے کہ ڈرامہ غیر منطقی ہے۔
گزشتہ روز ڈرامے کی 53 قسط نشر ہوئی جس نے ناظرین کو الجھن میں ڈال دیا، انہوں نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یا تو پروڈیوسرز اس ڈرامے کو ختم کردیں نہیں تو میرب اور مرتسم کو ملادیں۔
ڈرامے کی حالیہ قسط میں میرب اور مرتسم کو ایک ہی جگہ پر دکھایا گیا لیکن وہاں پر اٗن کی کوئی ملاقات نہیں ہوسکی۔ ناظرین کو ایسا لگتا ہے کہ ڈرامے میں کوئی سرپیر نہیں ہے، یہ انتہائی بورنگ اور غیر منطقی ہے۔
بالی ووڈ میں اقربا پروری نہیں، باہر والوں کو اسٹار کڈز سے زیادہ آسانیاں میسر ہیں۔ انو ملک
اُن کا یہ بھی خیال ہے کہ ڈرامے کے مرکزی کردار اب مکمل طور پر منفی کرداروں میں تبدیل ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل ڈرامے کو نامناسب مواد دکھانے پر پیمرا کی جانب سے وارننگ بھی دی گئی تھی۔