کراچی: سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے اداکارہ یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کے ٹی وی سیریل ”تیرے بن“ کی مقبولیت نے تمام سابقہ ریکارڈز توڑ دئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل تیرے بن کی ریٹنگ چارٹ پر گزشتہ 3 سال کی بلند ترین ریٹنگ سر کرنے میں کامیاب رہا، ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بھی ڈرامہ سیریل تیرے دن کو 2 اعشاریہ 9 ارب مرتبہ دیکھا گیا۔
ناظرین تیرے بن کی حالیہ قسط سے ایک بار پھر مایوس
حال ہی میں ڈرامہ سیریل تیرے بن کی سیکنڈ لاسٹ قسط نشر کی گئی جس کے بعد مداحوں کی ڈرامے میں دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔ اداکارہ یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کی جوڑی کی اداکاری کو مداحوں کی بڑی تعداد دلچسپی سے دیکھ رہی ہے۔
قبل ازیں اداکارہ یمنیٰ زیدی کا کہنا تھا کہ اداکارہ عائزہ خان اور نیلم منیر نے ڈرامہ سیریل تیرے بن کے مرکزی کردار میں کام کرنے کی پیشکش مسترد کردی تھی، اس لیے میں یہ ڈرامہ کرنے سے بل کافی تذبذب کا شکار رہی ہوں۔
خیال رہے کہ ایک موقعے پر ڈمہ سیریل تیرے بن کی اقساط ناظرین کو مسلسل مایوس بھی کرتی رہی ہیں۔ پہلے سین ڈیلیٹ کرنے کا الزام عائد کیا گیا، پھر مختلف ڈراموں سے کہانی چوری کرنے کا الزام بھی عائد کردیا گیا۔
ایک موقعے پر ناظرین کوایسا لگتا تھا کہ مصنفہ نے 2 محبت کرنے والوں کا غلط تصور پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔