سورج کو آگ لگ گئی، بھارت میں پارہ 52 ڈگری سے بھی اوپر، نلکے خشک ہوگئے، عوام کا حال کیا ہوا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

temperature hits all-time high of 52.9 Celsius in India

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: دہلی میں گرمی کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے، درجہ حرارت 52.9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ،بھارت کے شمالی اور مغربی حصوں کوشدید گرمی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، طلباء اسکولوں میں بیہوش ہو گئے اور پینے کے پانی کے نلکے خشک ہو گئے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہندوستان کے بڑے حصوں میں گزشتہ ہفتے سے ہیٹ ویو الرٹ جاری ہے لیکن بدھ کے روز دہلی کے گنجان آباد کونے منگیش پور میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا۔

ہندوستانی دارالحکومت کا درجہ حرارت پچھلے سالوں میں 45 سینٹی گریڈ سے زیادہ رہا ہے لیکن کبھی بھی 52.9 سینٹی گریڈ سے زیادہ نہیں رہا۔

شمال مغربی دہلی کے منگیش پور میں سڑکیں سنسان رہیں  اور زیادہ تر دکانیں بند کر دی گئی تھیں کیونکہ لوگ شدید گرمی سے بچنے کے لیے گھر کے اندر ہی رہے جبکہ منگل کو درجہ حرارت 49.9 سینٹی گریڈ تک جانے کے بعد نریلا میں رہائشیوں نے مفت کولڈ ڈرنکس تقسیم کیں۔

انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کاکہنا ہے کہ وہ منگیش پور کے درجہ حرارت کو دیکھنے کے لیے ڈیٹا اور سینسر کی جانچ کی جارہی ہے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ دہلی میں اتنی گرمی ہے کہ طلباء بیہوش ہو رہے ہیں، کچھ بیمار ہو رہے ہیں، کچھ پانی کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس گرمی میں طلباء کو بہت پریشانی کا سامنا ہے۔ ہمارے اداروں میں پنکھے کام نہیں کرتے۔

Related Posts