پاکستان کیلئے پر امن افغانستان ضروری ہے۔عمران خان کی بیلجیئم کے وزیراعظم سے گفتگو

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانوں کی حفاظت و سلامتی ضروری ہے۔وزیر اعظم کی بیلجیئم کے ہم منصب سے گفتگو
افغانوں کی حفاظت و سلامتی ضروری ہے۔وزیر اعظم کی بیلجیئم کے ہم منصب سے گفتگو

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے بیلجیئم کے وزیر اعظم سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پاکستان اور خطے کیلئے پر امن افغانستان ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیلجیئم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو نے عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے مابین افغانستان سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا نصاب تعلیم میں ضرورت کے مطابق تبدیلیوں کا حکم 

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پر امن افغانستان پاکستان اور خطے کیلئے ضروری ہے۔بیلجیئم کے وزیر اعظم نے کابل سے انخلاء میں مدد پر پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغان عوام کی حفاظت اور سلامتی بے حد ضروری ہے۔ بیلجیئم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو نے عمران خان کو بیلجیئم آنے کی دعوت بھی دی۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل  وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی صورتحال پر علاقائی اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ بین الاقوامی برادری افغانستان کے حالات بہتر کرنے میں مدد فراہم کرے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے 6 روز قبل ہالینڈ کے ہم منصب مارک رٹ کے ساتھ ٹیلی فونک کے دوران کیا۔ ٹیلی فونک رابطے میں وزیراعظم اور ہم منصب مارک رٹ نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں: جامع سیاسی تصفیہ ہی افغان مسئلے کا حل ہے۔ وزیراعظم عمران خان

Related Posts