راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج پلان کے باعث کھیتوں سے منڈیوں تک سبزیوں و اجناس سپلائی بھی شدید متاثر ہورہی ہے، جبکہ آلو، پیاز، ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے۔
منڈی تاجرسردارمحمد بشیر کے مطابق پیاز 1200روپے، آلو 400 اور ٹماٹر ساڑھے 1200روپے دھڑی پر پہنچ گیا ہے، راستے بند ہونگے، تو رسد میں قلت پیدا ہوگی۔
سردارمحمد بشیر نے کہا کہ یہ نہیں ہونا چاہیے،یہ عوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے،مریض خوار ہورہے ہیں، اگر کوئی احتجاج کرتا ہے، تو تھوڑی دیر کے لیئے ہونا چاہیے یہ نہیں کہ راستے ہی بندکردیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہا ہے کہ راستے کھولو مگر ہم لوگ نبی ؐ کا کلمہ پڑھ کر لوگوں کو اذیت دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستانی چلغوزے کی چین کو برآمدات 48ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
سردارمحمد بشیر نمک منڈی تاجرنے مزید کہا کہ حکومت اور سیاستدانوں کو بھی سوچنا چاہیے کہ اگر عوام کو سہولت نہیں دے سکتے تو انھیں تکلیف تو نہ دیں۔