تحریک انصاف نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
تحریک انصاف نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان پر ٹکٹوں کی فروخت کے الزام پر وزیر دفاع خواجہ آصف کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے، نوٹس پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔

نوٹس کے متن کے مطابق خواجہ آصف نے عمران خان پر سیالکوٹ میں ٹکٹوں کی فروخت کا الزام عائد کیا، ٹکٹوں کے عوض سیالکوٹ سے 30 کروڑ روپے اکٹھا کرنے کا من گھڑت الزام لگایا گیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ خواجہ آصف نے سیالکوٹ کے ٹکٹ ہولڈرز پر بے بنیاد اور سنگین الزام عائد کیا، براہ راست پریس کانفرنس میں عمران خان اور پارٹی رہنماؤں پر بہتان تراشی کی گئی۔

پی ٹی آئی نے نوٹس میں کہا کہ خواجہ آصف اپنے بے بنیاد الزام پر چیئرمین تحریک انصاف سے تحریری معذرت کریں، وہ ملک کے معروف اخبارات میں معذرت نامہ شائع کروائیں۔

مزید پڑھیں:ہم سپریم کورٹ کے 4-3 کے بینچ کو مانتے ہیں، نواز شریف

معافی نہ مانگنے کی صورت میں خواجہ آصف 10 ارب روپے ہرجانہ ادا کریں۔نوٹس میں کہا گیا کہ معافی یا ہرجانہ کی عدم ادائیگی پر خواجہ آصف کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Related Posts