اسلام آباد کی رہائشی پاکستان کی نوعمر طالبہ روحانہ خٹک نے انگریزی کا نیا لفظ تخلیق کیا جس پر انہیں نیو یارک ٹائمز نے اعزاز سے نوازا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیو یارک ٹائمز نے انوینٹ اے ورلڈ چیلنج کے تحت عالمی معیشت کے کچھ رہنماؤں کیلئے نیا اسم (ناؤن) تجویز کیا جسے پاکستانی طالبہ روحانہ خٹک نے پورا کرتے ہوئے آبلیویونیئر تجویز کیا جسے ڈکشنری میں شامل کرلیا گیا ہے۔
پاکستان نے شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا
لغت کے مطابق Oblivionaire سے مراد ایک ایسا ارب پتی شخص ہے جو اپنی دولت سے پیدا ہونے والی عدم مساوات اور عدم توازن کو جانتے بوجھتے دیکھنےسے انکار کردے۔ یہ لفظ دو انگریزی الفاظ یعنی Billionaireاور Oblivious کے اشتراک سے بنا ہے۔
لفظ تخلیق کرنے کے ساتھ ساتھ روحانہ خٹک نے آبلیوینیئر کے استعمال کا طریقہ بھی سمجھایا کہ اس نئے لفظ کو کیسے کسی ایک جملے میں لایا جاسکتا ہے جس پر متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے روحانہ خٹک کو مبارکباد دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکا میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان نے کہا کہ روحانہ خٹک کو مبارکباد دیتا ہوں جو پاکستان کی نوعمر طالبہ ہیں کہ انہوں نے ایک لفظ تخلیق کیا۔
Congratulations to Rohana Khattak, a Pakistani teenager, for inventing the word. https://t.co/TiklBp1lAh
— Masood Khan (@Masood__Khan) April 5, 2022