ہوس کے پجاریوں نے بلی کے بچے کو بھی نہ بخشا،زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہوس کے پجاریوں نے بلی کے بچے کو بھی نہ بخشا، زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
ہوس کے پجاریوں نے بلی کے بچے کو بھی نہ بخشا، زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

لاہور:ہوس کے پجاریوں نے بلی کے بچے کو بھی نہ بخشا، زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ایک پندرہ سالہ لڑکے نے اپنے چھ دوستوں کے ہمراہ ایک ہفتے سے زیادہ عرصے تک ایک چھوٹی سی بلی کے بچے سے بار بار زیادتی کی۔

زیادتی کے باعث بلی کا بچہ مرگیا، جس کے بعد اسے قریبی کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیا گیا، ایک فیس بک پیج کے ذریعے شیئر کردہ پوسٹ کے مطابق، مبینہ طور پر اس بلی کے بچے کو ملزم کے اہل خانہ نے پالا ہوا تھا، جہاں اسے روزانہ کی بنیاد پر زیادتی کا نشانہ بنایاگیا۔

فیس بک کی پوسٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ بلی کا بچہ زیادتی کے باعث بالکل لاغر ہوگیا تھا، کھانا پینا چھوڑ چکا تھا اور نیندنہیں لے پارہا تھا۔

فیس بک پوسٹ کے مطابق ڈاکٹر زنے تصدیق کی ہے کہ بلی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، لیکن ملزم اس بات سے مکر رہا ہے کہ اس نے زیادتی کی ہے، جبکہ ملزم کی والدہ کا بھی یہ ہی کہنا ہے کہ میرے بیٹے نے کچھ نہیں کیا۔

جانوروں کی تنظیم نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور متعلقہ حکام سے جانوروں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے واقعات کو سنجیدگی سے لینے کی اپیل کی ہے۔ جانوروں کی تنظیم نے حوالے سے بتایا ہے کہ انہوں نے تمام ملزمان کے خلاف شکایات درج کرائی ہیں، اور کامیابی تک اس معاملے کی پیروی جاری رکھیں گے۔

Related Posts