راولپنڈی میں قائد اعظم کالونی کیمپ سے 18 سالہ طالبہ مبینہ طور پر اغوا کرلی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی : قائد اعظم کالونی کیمپ سے 18سالہ طالبہ حفظہ اریج دھمیال مبینہ طور پر اغوا کرلی گئی ۔

حفظہ اریج دھمیال میٹرک کی طالبہ تھی جو کل 11 بجے اچانک غائب ہوگئی ، طالبہ کے والد کاکہنا ہے کہ تھانہ صدر بیرونی میں درخواست دے دی ہے تاہم تاحل بیٹی کے حوالے سے کچھ پتہ نہیں چل رہا ہے ۔

لڑکی کے والد محمد ابرار کامزید کہنا ہےکہ بیٹی کے بارے کوئی معلوت نہیں مل رہی حکام بالا میری بیٹی کو تلاش کرنے میں مدد کریں، متاثرہ اہل خانہ کی جانب سے تھانے میں درخواست کے باوجود پولیس تاحال ملزمان کوگرفتارکرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ کچھ عرصے میں لڑکیوں کے اغواکے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے گزشتہ روز اندرون سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں نامعلوم ملزمان لڑکی کو گھر سے اغوا کرکے لے گئے تھے جبکہ نومبر 30 کو کراچی کے علاقے ڈیفنس سے بھی نامعلوم ملزمان نے دعامنگی کو اغوا کرلیاتھا ۔

Related Posts