پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی عائزہ خان اور دانش خان بہت جلدرمضان اسپیشل ڈرامے ’چاند تارا ‘ میں ساتھ نظر آئینگے۔
عائزہ خان اس سے پہلے بھی دو رمضان اسپیشل ڈرامے چوہدری اینڈ سنز اور چپکے چپکے میں کام کرچکی ہیں جوکہ کافی مقبول ہوئے تھے، تاہم اس سال وہ اپنے شوہر اداکار دانش تیمور کے ساتھ رمضان اسپیشل ڈرامے میں نظر آئینگی۔
رمضان اسپیشل ڈرامہ چاند تارا ہم ٹی وی پر نشر ہوگا جس کی ہدایت دانش نواز دے رہے ہیں جبکہ اسے صائمہ اکرم چوہدری نے تحریر کیا ہے۔
دانش تیمور اور عائزہ خان کی جوڑی پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور کامیاب ترین جوڑیوں میں سے ایک ہے، اُن کے مداحوں کی ایک بہت بڑی تعداد ہے جو کہ اُن کے نئے ڈرامے کی خبر سن کر بہت زیادہ پُرجوش ہے۔