پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بلال عباس خان اور درفشاں سلیم کی جاندار اداکاری پر مبنی ”عشق مرشد“ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ”عشق مرشد“ کا نام سامنے آنے کے بعد سے بلال عباس خان اور درفشاں سلیم کے مداح مسلسل ٹیزر کے انتظار میں تھے جسے نجی ٹی وی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ریلیز کردیا۔
اداکار بلال عباس بہت جلد نئے ڈرامے میں نظر آئینگے
نئے ٹیزر میں درفشاں سلیم اور بلال عباس خان کو پہلی بار ایک ساتھ اداکاری کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ دونوں اداکار اس سے قبل مختلف ٹی وی پراجیکٹس میں الگ الگ اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جو پہلی بار آمنے سامنے آئے۔
ٹیزر میں بلال عباس خان اور در فشاں دونوں ہی اداکاروں کی جوڑی خوبصورت نظر آئے گی جبکہ ایک ساتھ دونوں کے مابین گفتگو اور ڈرامے کے مختلف سین بھی ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب نظر آتے ہیں۔
خیال رہے کہ ”عشق مرشد“ کا نام سامنے آئے ہوئے 5 ماہ ہوچکے ہیں۔ مارچ کے دوران یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ شوبز انڈسٹری کے خوبرو اداکار بلال عباس بہت جلد نئے ڈرامے میں جلوہ گر ہونگے۔
اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے 10 مارچ کو بلال عباس نے اپنے نئے پراجیکٹ کا اعلان کیا اور بتایا کہ نئے ڈرامے کا نام ”عشق مرشد“ ہے جس کے ہدایت کار فاروق رند ہیں جبکہ ڈرامہ ہم ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔