ویڈیو: خوفناک مزاحیہ فلم بھول بھلیاں 3 کا ٹائٹل ٹریک کس نے گایا؟ ٹیزر کی ویڈیو ریلیز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھول بھلیاں 3
(فوٹو: وازا ایف ایم)

بالی ووڈ کی خوفناک مزاحیہ فلم بھول بھلیاں کا ٹائٹل ٹریک جلد ریلیز ہوگا، اس سے قبل ٹائٹل سانگ کے ٹیزر کی ویڈیو ریلیز کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماضی میں 2007 سے شروع ہونے والے خوفناک مزاحیہ سیریز بھول بھلیاں کے سلسلے کی پہلی فلم کے ساتھ ہی اس کا ٹائٹل ٹریک ریلیز ہوا جس میں اداکار اکشے کمار نے متعدد سپورٹ ایکٹریسز کے ساتھ رقص کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھول بھلیاں کا ٹائٹل ٹریک فرنچائز کی پہلی فلم کی ریلیز کے ساتھ ہی ایک آئیکونک حیثیت اختیار کر گیا تھا۔ گانے کیلئے موسیقی پریتم نے دی اور اسے گانے والے گلوکار کا نام نیراج شری دھر تھا اور یہی گیت پھر دوہرایا گیا۔

گیت دوہرانے کا عمل کارتک آریان کی 2022 کی فلم بھول بھلیاں 2 کیلئے بھی کیا گیا جسے تانیسک باگچی نے دوبارہ تخلیق کیا اور اوریجنل موسیقار پریتم نے اس کی معاونت کی۔ فلمسازوں کا کہنا ہے کہ بھول بھلیاں 3 کا گانا عالمی سطح پر پیش ہوگا۔

ٹائٹل ٹریک کو گلوبل بنانے کیلئے فلمسازوں نے امریکی ریپر پٹ بل اور پنجابی موسیقی کے مشہور نام دلجیت دوسانجھ کی معاونت حاصل کرلی ہے جبکہ مرکزی گلوکار پہلے دونوں گیتوں کی طرح نیراج شری دھر کو ہی بنایا گیا ہے۔

فلم کے مرکزی اداکار کارتک آریان کا سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہنا ہے کہ یہ روح بابا کا عالمی سفر ہے، اس کیلئے دلجیت دوسانجھ اور پٹ بل کا تعاون حاصل کیا گیا۔ ٹائٹل سانگ ہم بدھ کے روز ریلیز کریں گے ۔

Related Posts