ایک صوبے میں دو قانون نامنظور کے نعرے، اساتذہ نے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایک صوبے میں دو قانون نامنظور کے نعرے، ہیڈماسٹرز نے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دے دیا
ایک صوبے میں دو قانون نامنظور کے نعرے، ہیڈماسٹرز نے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دے دیا

کراچی: ہیڈ ماسٹرز اور اساتذہ نے سندھ اسمبلی کے باہر اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دے دیا ہے۔ مظاہرے کے دوران ایک صوبے میں دو قانون نامنظور کے نعرے بھی لگائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق آئی بی اے ٹیسٹ پاس ہیڈ ماسٹرز نے کراچی پریس کلب پر احتجاج شروع کر رکھا ہے جو آج 15ویں روز میں داخل ہوگیا۔ مظاہرہ کرنے والے اساتذہ مستقلی کے مطالبے کے ساتھ سراپا احتجاج ہیں۔ اساتذہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر مطالبات کے حق میں خوب نعرے بازی کی۔

مطالبات کے حق میں اساتذہ کا کہنا ہے کہ ہم نے آئی بی اے سکھر سے امتحان پاس کیا، اس کے باوجود ہمیں مستقل نہیں کیا جارہا۔، احتجاج کرتے ہوئے 15 روز گزر گئے، سندھ حکومت نے ہمارا مطالبہ سنجیدگی سے نہیں لیا۔ ہم نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

سندھ حکومت سے اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ حکومت ہیڈ ماسٹرز کو بذریعہ سندھ اسمبلی مستقل کرنے کا بل جاری کرے۔ ہم وزیرِ اعلیٰ سندھ کی جانب سے بنائی گئی انٹرویو کمیٹی سے انٹرویو بھی پاس کرچکے ہیں۔ دوبارہ ایس پی ایس سی کا امتحان لینا غیر آئینی و غیر اخلاقی عمل ہے۔

دورانِ احتجاج گفتگو کرتے ہوئے بعض اساتذہ کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔ اساتذہ کراچی پریس کلب سے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ کیلئے روانہ ہوئے۔ سندھ اسمبلی کے مرکزی گیٹ پر مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔ سندھ اسمبلی کے سامنے شاہراہِ عام ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔ آئی بی اے ہیڈ ماسٹرز نے سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنا دے دیا۔ پولیس کی اضافی نفری کو واٹر کینن سمیت طلب کر لیا گیا۔ اساتذہ، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے مابین مذاکرات جاری ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: ڈسکہ انتخاب، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف تحریکِ انصاف کی درخواست مسترد

Related Posts