کراچی پریس کلب پر اساتذہ کا احتجاج، مظاہرین کی سندھ اسمبلی جانیکی کوشش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پریس کلب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی پریس کلب پر اساتذہ کا احتجاج جاری ہے، مظاہرین نے سندھ اسمبلی جانے کی کوشش کی، پولیس نے مظاہرین کو آرٹس کونسل کے قریب روک لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سندھ بھر سے آئے ہوئے غیر مستقل اساتذہ پریس کلب پر احتجاج کر رہے تھے، اساتذہ نے کئی روز سے دھرنا دے رکھا تھا، آج مظاہرین نے سندھ اسمبلی جانے کی کوشش کی۔ اساتذہ اپنی نوکریوں کومستقل کرانے کیلئے احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرین میں خواتین اساتذہ بھی شامل ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ 3 جون کو سیکریٹری ایجوکیشن نے ہمیں یقین دلایا تھا کہ ہمیں مستقل کیا جائے گا۔ ابھی تک ہمیں ملازمت پرمستقل نہیں کیا گیا۔ اساتذہ کی بڑی تعداد رکاوٹیں عبور کرکے سندھ اسمبلی کے باہر پہنچ گئی ہے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری جانے والی سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔

اساتذہ کی تنظیم کا کراچی ریڈ زون میں احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں 26سال سے ریگولرائز نہیں کیا گیا۔ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ سیکریٹری ایجوکیشن کی یقین دہانی کو 1 ماہ گزر گیا، لیکن ایک خط بھی نہیں ملا۔اساتذہ کی تقرری وفاقی محکمہ تعلیم نے کی تھی۔

احتجاج کے دوران ریڈ زون میدانِ جنگ بن گیا۔ اساتذہ اور پولیس کے مابین دھکم پیل ہوئی، پولیس نے لاٹھی چارج کرکے مظاہرین کو سندھ اسمبلی سے دور رکھنے کی بھرپور کوشش کی تاہم متعدد مظاہرین رکاوٹیں عبور کرکے اسمبلی کے باہر جا پہنچے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم کا واضح مؤقف ہے کہ تمام اساتذہ کو مستقل کرنے کا فیصلہ ٹیسٹ کے نتائج کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے مزید نفری بھی طلب کرلی ہے اور ساتھ ہی واٹر کینن بھی منگوا لیے گئے۔مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

Related Posts