کراچی : کورونا کے بحران کی بنا پر ہونے والے لاک ڈاون کے دوران طلبہ کا قیمتی سال ضائع ہونے سے بچانے کے لئے آن لائن کلاسز لینے والے اساتذہ بھی ہمارے قومی ہیروز ہیں۔
میڈیا کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے پروگراموں میں ان اساتذہ کی اچھی کارکردگی کو اجاگر کریں،ہمارے لئے یہ امر بڑی خوشی کا باعث ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے آن لائن ایجوکیشن کے لئے فراہم کردہ گائیڈ لائن پر کامیابی کے ساتھ عملدرآمد کرنے پرمحمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کو ملک کی دس بہترین جامعات میں شامل کیا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ نے گزشتہ روز منعقد ہونے والے اکیڈمک کونسل کے آن لائن اجلاس سے خطاب کے دوران کیا جس میں ماجو کے تمام ڈین ،شعبہ جاتی سربراہان،ڈائیریکٹرز اور رجسٹرار اکیڈمکس نے شرکت کی۔
ڈاکٹر زبیر شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجو کورونا کے بحران سے قبل ہی ہم آن لائن ایجوکیشن شروع کرنے کی تیاری کررہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ موجودہ سیمسٹر اسپرنگ 20 کے دوران آن لائن کلاسز شروع کرنے پر ہم نے طلبہ کو درپیش مسائل کو حل کرنے جن میں انٹرنیٹ کی عدم دستیابی ،ویب سائیٹ پر مطلوبہ لیکچرز کی فراہمی اور ضرورت مند طلبہ کو لیپ ٹاپ کی فراہمی کے معاملات میں مدد فراہم کی اور اساتذہ کی بھی رہنمائی کی جس کی وجہ سے اب ہم آن لائن امتحانات کے لئے تیار ہیں۔
ماجو کی اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں آئندہ سال سے ایم ایس،آئی ایس،بی ایس،بی ایس اور ایسوسی ایٹ ڈگری ان کمپیوٹنگ کے نئے ڈگری پروگرام شروع کرنے کی بھی منظوری دی گئی جن کو ایچ ای سی کی منظوری ملنے پر شروع کیا جائیگا۔
اجلاس میں لائف سائنسز،کمپیوٹنگ اینڈ انجینئرنگ اور بزنس ایڈمنسٹریشن و سوشل سائینز فیکلٹیز کے موجودہ ڈگری پروگراموں کا جائزہ لیا گیا اور انکے سیکھنے کے عمل کے پروگرا م میں چند ترامیم کی سفارش کی گئی۔
اس موقع پر کوالٹی انہانسمینٹ سیل آفس آف دی ریسرچ،انوویشن اینڈ کمرشلائیزیشن اور سینٹر فار ایگزیکٹیو لرننگ،ڈائیورسٹی اینڈ ڈیویلپمنٹ کے ڈائیریکٹرز کی جانب سے اپنے اپنے اداروں کی کارکردگی کی رپورٹس پیش کیں۔
مزید پڑھیں:ٹوئٹر نے چین، روس اور ترکی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں اکاؤنٹس بند کردئیے