8 ماہ میں چائے کی درآمدات میں 11اعشاریہ95 فیصد اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Tea imports increase by 11.95 percent in 8 months

اسلام آباد :رواں مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران چائے کی درآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11اعشاریہ95 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔

پاکستان بیورو آف ا سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا مارچ (2021-22) کے دوران چائے کی درآمدات 487 اعشاریہ 092 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو کہ جولائی تا مارچ (2020-21) کے دوران 435اعشاریہ096 ملین ڈالر  کی درآمدات کے مقابلے میں تھیں۔

مقدار کے لحاظ سے زیر جائزہ مدت کے دوران چائے کی درآمدات میں 2اعشاریہ49 فیصد اضافہ ہوا اورگزشتہ سال کے 194961  میٹرک ٹن سے بڑھ کر رواں مالی سال کے دوران 199807 میٹرک ٹن تک پہنچ گئیں۔

خوراک کی مجموعی درآمدات گزشتہ سال 6121358 ملین ڈالر سے 15اعشاریہ46 فیصد بڑھ کر رواں مالی سال کے دوران 7067740 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

دریں اثنا سال بہ سال کی بنیاد پر پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے مارچ 2022 کے مہینے کے دوران چائے کی درآمدات میں 13 اعشاریہ36 فیصد اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں:چین نے جنوری سے فروری تک پاکستان سے 13866 ٹن مچھلی درآمد کی

مارچ  2022 کے دوران چائے کی درآمدات 63اعشاریہ234 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ فروری 2021 میں 55 اعشاریہ782  ملین ڈالر کی درآمدات تھیں۔

فروری 2022 میں 69اعشاریہ279 ملین ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں مارچ 2022 میں چائے کی درآمدات میں 8 اعشاریہ73  فیصد کمی واقع ہوئی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملک کی مجموعی تجارتی درآمدات رواں مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران 48اعشاریہ63 فیصد  بڑھ کر گزشتہ سال 39اعشاریہ489 بلین ڈالر سے بڑھ کر جولائی تا مارچ (22-2021) میں 58اعشاریہ691 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

Related Posts